تیل کا ریٹ مزید گر گیا : تیل کی قیمت میں 63روپے 60پیسے فی لیٹر کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی  کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 63روپے60پیسےفی لیٹرسستا کردیاگیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت365 روپے21پیسےفی لیٹر ہوگئی، مٹی کےتیل کی قیمت میں کمی کااطلاق آج سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت428روپے81 پیسےفی لیٹر تھی،گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 21روپے34پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔ اس سے قبل پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھاتے کا اعلان کیا تھا،پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل آج سے 26 روپے77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *