
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے، پوری پارٹی سوگ میں ڈوب گئی
لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی مئیر ملتان اسلم سعید قریشی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلم سعید قریشی طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے،آج خالق حقیقی سے جا ملے۔
اسلم سعید قریشی سابق صوبائی وزیر سعید احمد قریشی کے بیٹے تھے۔اسلم سعید قریشی مسلم لیگ نون کی جانب سے صوبائی حلقہ 218 کی ٹکٹ کے امیدوار بھی تھے۔عرصہ دراز سے بیمار ہونے کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں ترک کی ہوئی تھیں۔مرحوم کی نماز جنازہ کل ملتان میں 10.30 بجے عام خاص باغ میں ادا کی جائے گی۔
Leave a Reply