
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، اگلے 3 گھنٹے انتہائی اہم ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق بارش کا سبب بننے والا نظام اٹک اور چکوال میں فعال ہے،اگلے 01 سے 03 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی ، مری، گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اٹک، تلہ گنگ چکوال جہلم منگلا اور گجر خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،عوام خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Leave a Reply