نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرنے والے حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ کے حوالے سے رات گئے بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملتان کےتھانہ راجارام میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ہونےوالی ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا ہے کہ میں بے اولاد ہوں،حکیم شہزاد نے دوائی کے نام پرمجھ سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے بٹور لئے۔
ایف آئی آر کےمطابق حکم شہزاد جعلی ویڈیو بنا کر بلیک میل کررہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اوروہ جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔سوشل میڈیاانفلوئنسرحکیم شہزاد نے چندروزقبل ہی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کی ہے،وہ اس سے قبل بھی اپنی شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، چند سال قبل انہوں نے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد کی پہلی اہلیہ انتقال کرچکی ہیں جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔

One response to “نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرنے والے حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ کے حوالے سے رات گئے بڑی خبر”

  1. Abid Imran says:

    نوسر بازوں کی یہی حرکتیں ھوتی ھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *