نیتن یاہو اپنے انجام کو پہنچ گیا، اسرائیلی میڈیا نے بڑی خبر سنا کر ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزارت انصاف کے محکمہ معافی نے بدعنوانی کے مقدمات میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی کی سفارش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت انصاف کے محکمہ معافی نے اپنی قانونی رائے مکمل کر کے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو ارسال کر دی ہے۔ یہ دستاویز وزیر برائے ثقافت و ورثہ کو وزیر انصاف کی ہدایت پر دی گئی ہے جو صدارتی دفتر تک رسمی کارروائیاں مکمل کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزارت انصاف کے محکمہ معافی نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی معافی کی درخواست قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی اس لیے معافی دینا مشکل ہوگا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے اور انہیں ابھی تک کسی جرم کی سزا نہیں سنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نے معافی کی درخواست میں نہ تو جرم کا اعتراف کیا ہے اور نہ ہی کسی پشیمانی کا اظہار کیا ہے، جسے قبل از وقت معافی کے لیے ایک اہم شرط سمجھا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *