ایک بار پھر رضائیاں نکال لیں ، 09 سے 11مارچ تک بارشیں، الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 6 تا 11 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دو مرحلوں میں بارش کی توقع ہے پہلے مرحلے میں 6 سے 7 مارچ اور دوسرے مرحلے میں 9 تا 11 مارچ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں 10 اور 11 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔

ایک طرف جہاں بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے، وہیں میدانی علاقوں میں سورج آگ برسائے گا۔پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہنے کا امکان ہے۔سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *