
اب ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان نہیں ہو گا بلکہ۔۔۔۔موٹر سائیکل سواروں کے لئے بڑی خوشخبری
لاہور ( نیوز ڈیسک)شہر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی مہم تیز کر دی گئی ہے، اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے شہریوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ تصویر میں ایک ٹریفک اہلکار ایک طالبعلم کو موٹر سائیکل ہیلمٹ درست طریقے سے پہننے میں مدد دے رہا ہے جبکہ پس منظر میں واضح پیغام درج ہے کہ “اب نہیں ہوگا چالان۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں اسکول و کالج کے طلبہ کو خصوصی طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں میں روڈ سیفٹی کلچر کو فروغ دینا اس مہم کا اہم ہدف ہے تاکہ مستقبل میں ذمہ دار شہری تیار کیے جا سکیں۔
Leave a Reply