
بڑی خبر: ٹرمپ کو اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا ، اپنے ہی مخالف بن گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ہوگئی امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایران پر امریکی حملوں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف ایک فیصد گر گیاہے،سروے میں 27 فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت جبکہ 43 فیصد نے مخالفت کی,سروے 12 ہزار 82 افراد سے آن لائن کیا گیاجس میں غلطی کا امکان 3 فیصد بتایا گیا۔
ایپسوس سروے کے مطابق ہر 4 میں سے صرف ایک امریکی شہری نے ایران پر حملوں کا حمایت کی جبکہ 29 فیصد امریکی شہری اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔سروے میں 56فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ ٹرمپ بیرونِ ملک امریکی فوج کے استعمال کے لیے حد سے زیادہ تیار رہتے ہیں، 87 فیصد ڈیموکریٹس، 60 فیصد آزاد ووٹرز اور 23 فیصد ری پبلکنز نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی،55 فیصد ری پبلکنزنے ایران پر حملوں کی حمایت جبکہ 13 فیصد نے مخالفت کی۔سروے میں44 فیصد آزاد ووٹرزکاکہنا ہے کہ اگر تیل اورگیس کی قیمتیں بڑھیں تو جنگ کی حمایت نہیں کریں گے۔
Leave a Reply