
بریکنگ نیوز : بگرام ا یئر بیس کے ہوالے سے دھماکہ خیز خبر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے دوران افغانستان کے اندر بگرام کے مشہور ائیر بیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ کی نیوز آؤٹ لیٹ اے بی سی نیوز نے اس حملے کی اطلاع دی ہے۔
پہلے افغانستان کی نیوز ایجنسی خامہ پریس نے آج پروان میں مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ پاکستانی لڑاکا طیاروں نے رات گئے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل بگرام ایئر فیلڈ کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد امریکہ کی نیوز آؤٹ لیٹ اے بی سی نیوز نے پروان صوبہ کی پولیس کے حوالے سے یہ خبر شائع کی کہ صبح 5 بجے کے لگ بھگ پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے بگرام ائیر بیس پر بمباری کی۔سٹریٹیجک اہمیت کا حامل یہ فوجی ہوائی اڈا 1979 کے بعد سے سوویت یوین کی فوج کا اہم مرکز تھا، بعد میں یہ طالبان کے قبضے میں آیا، پھر امریکی فوج نے اسے توسیع دی اور جب امریکہ کو افغانستان سے بھاگنا پڑا تو افغان طالبان نے پھر اس اہم ائیر بیس پر قبضہ کر لیا۔ خامہ پریس نے بتایا کہ طویل عرصے سے ایک اہم فوجی مقام کے طور پر جانے جانے والے بگرام ائیر بیس کو پاک فوج نے مبینہ طور پر رات گئے کارروائی کے دوران تہس نہس کر دیا۔
خامہ پریس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بگرام کے آس پاس سے بیک وقت کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ خامہ پریس کے مطابق حملہ تین لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔
نقصان کے پیمانے یا ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں مزید تفصیلات واضح نہیں ہیں۔ افغان طالبان نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
اس سے قبل افغان طالبان ریجیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل پر پاکستانی طیاروں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان فورسز نے جواب میں دفاعی فائرنگ کی ہے۔
حالیہ مہینوں میں پاکستان کے اندر افغان طالبان کی سرپرستی سے دہشتگرد گروہوں کی مسلسل شر انگیزی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان ریجیم اور اس کے پالتو دہشتگرد گروہوں کے خلاف آپریشن غضب للحق شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران پاک فوج نے افغانستان کے اندر افغان طالبان ریجیم اور فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے اڈوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
آپریشن غضب للحق لانچ کرنے سے پہلے پاکستان نے سیاسی اور سفارتی ہر طرح کی کوششین کیں کہ افغان طالبان دہشتگرد گروہوں کی سرپرسٹی کرنے سے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے سے باز آ جائیں لیکن ان کی ریشہ دوانیاں کم ہونے کی بجائے بڑھتی گئیں۔ بالآخر پاکستان اب افغانستان کے اندر راست اقدام کر رہا ہے۔
Leave a Reply