ڈان آف سرگودہا فیصل شفقت بھٹی کے خلاف کیس کی مدعیہ لڑکی منظر عام پر ، میرے گھر پر آ کر

ڈان آف سرگودہا فیصل شفقت بھٹی کے خلاف کیس کی مدعیہ لڑکی منظر عام پر : ایس پی سی سی ڈی آفتاب پھلروان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران محمد نواز فقیر کی بیٹی نے بتایا کہ چند روز قبل درجنوں مس.لح گارڈز کے ساتھ علاقہ کے معززین اور سیاستدان 50 لاکھ روپیہ لے کر ہمارے گھر آئے مجھے اور میرے والد کو کہا کہ 50 لاکھ روپے لے کر صلح کر لو تو فائدے میں رہو گے اور کیس کی مدعیت نہ چھوڑی تو باقی گھر والوں سمیت سب مارے جاؤ گے۔
فیصل شفقت ویڈیو میں جس صلح کی بات کررہا تھا وہ یہ بندو۔قوں کی نوک پر ہونے والی صلح تھی جس کا ہم نے انکار کیا ، مدعیہ لڑکی کے مطابق فیصل شفقت نے 9 ماہ کے دوران ہمارے گھر کے 6 لوگ ق۔ت۔ل کر دیے، میرے 12 سال کے بھائی کو بیدردی کے ساتھ ق۔ت۔ل کیا گیا ، میرے چاچو کو روزے کی حالت میں ق۔ت۔ل کیا گیا اور میرے دو کزنوں کو اغ۔وا کرنے کے بعد بیہمانہ تش۔دد کرنے کے بعد سینے میں گو۔لیاں مار کر ق۔ت۔ل کردیا گیا ، فیصل شفقت اتنا ظالم تھا کہ اس کے ڈرسے علاقہ کے لوگ اپنے ساتھ ہوئے ظلم پر بولتے بھی نہیں تھے کہ ظلم ہو گیا خیر ہے زندگی تو بچ گئی ۔۔۔۔۔ہم فیصل شفقت کے ڈر سے علاقہ چھوڑ کر لاہور میں چھپے رہے ، شکر الحمد للہ حکومت اور سی سی ڈی نے اس ظالم کو اپنے انجام تک پہنچایا ، یقین ہے کہ اب پنجاب میں بڑے سے بڑا ظالم ظلم کرنے کے بعد اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *