گوجرانوالہ کے 15 سالہ پروفیشنل ون ویلر کو پولیس افسر کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا،دو روز قبل گوجرانوالہ میں ایک۔۔۔۔

گوجرانوالہ : 15 سالہ پروفیشنل ون ویلر کو پولیس افسر کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔۔ دو روز قبل گوجرانوالہ میں ایک پولیس افسر اپنی ڈیوٹی پر کہیں جارہے تھے ، اس دوران ایک 125 پر سوار کم عمر لڑکے نے انہیں کراس کیا اور آگے جا کر ون ویلنگ کرنے لگا ۔
انسپکٹر صاحب نے بچہ سمجھ کر کوئی رد عمل نہ دیا ، مگر اگلے ہی لمحے یہ کم عمر ون ویلنگ انتہائی مہارت کے ساتھ پھر ویلنگ کرنے لگا اور وقفے وقفے سے وہ انسپکٹر صاحب کو دیکھ کر اشارے کرتا کہ روک سکو تو روک لو ۔۔ اس لڑکے کے ساتھی اس دوران ویڈیو بنا رہے تھے ، اب پنجاب پولیس کے اس افسر نے اس کو چینلج تصور کیا اور وائرلیس کی کہ اگلے چوک پر موجود ٹریفک والے اس 125 والے لڑکے کو روکیں مگر یہ ویلر اتنا ہوشیار نکلا کہ چوک آنے سے پہلے ایک گلی میں گھس گیا ، انسپکٹر صاحب جب اس گلی پر پہنچے تو اپنی گاڑی سے اترے اور اہلکاروں کے ساتھ گلی میں آتےجاتے موٹرسائیکل سواروں سے لفٹ لے کر اس ویلر کا پیچھا کرتے رہے ، اس دوران وہ دوسری طرف ٹریفک کے عملے سے وائرلیس پر برابر رابطے میں رہے جب یہ لڑکا اس گلی سے دوسری طرف روڈ پر نکلا تو وہاں ٹریفک وارڈنز اسکے انتظار میں تھے اسے پکڑ لیا گیا ۔۔ایک دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ اس لڑکے کا باپ مکینک تھا جس نے ایک 30 سال پرانا ہونڈا 125 تیار کرکے اپنے بیٹے کے حوالے کیا ہوا تھا کہ وہ اس پر اپنا شوق پورا کرے، بیٹے نے اس پرانے 125 کے ذریعے پورے گوجرانوالہ میں اپنی ویلنگ کی دھاک بٹھائی ہوئی تھی اور اسکی کئی ویڈیوز بھی اسکے موبائل میں موجود تھیں ، 15 سالہ لڑکے کے مکینک والد محترم کو بھی تھانے بلا لیا گیا اور اب تک شاید دونوں باپ بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔۔دیکھیں اب قانون کو آنکھیں مارنے والوں کو کیا سزا ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *