
جیل میں قید صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے ہنگامہ برپا کردیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے اتحادی، سنی اتحاد کونسل کے لیڈر صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے شدید بحث چھیڑ دی۔صاحبزادہ حامد رضا کے نام سے ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں شکایت کی گئی کہ حامد رضا کو جیل میں 111 دن ہو گئے لیکن پی ٹی آئی کا کوئی رہنما ان سے ملاقات کرنے کے لئے جیل نہین گیا۔
اس پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی اور کئی اطراف سے لوگ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے لگے کہ وہ صرف اپنے بانی کے متعلق سوچتے ہیں اور ان کی “سیاست” “بانی سنٹرڈ” ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی شکایت پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
حامد رضا کی پوسٹ کیا تھی
گزشتہ روز صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی گئی، “صاحبزادہ حامد رضا کا جیل میں کل ملاقات کا دن ہے کیا ان کے اتحادیوں میں کوئی رہنما ان سے ملاقات کے لیے پہنچا؟
اس پوسٹ میں یاد دلایا گیا کہ حامد رضا کو جیل میں 111دن سے زائد ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ چیلنج کرنے والا سوال کیا گیا کہ کیا کسی کے پاس حامد رضا کے ساتھ ملاقات کی کوئی فوٹو ہے؟ اگر ہے تو اسے شئیر کریں۔
صاحبزادہ حامد رضا اس وقت توجہ کا مرکز بنے تھے جب 2018 کے الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن نے اپنے قواعد کے مطابق پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہین دی تھی اور اس پارٹی کا انتخابی نشان بھی بیلٹ پیپرز پر شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
Afsoos,
Sikayat Jo Bani PTI K mutallaq ki gai PTI Leaders to Uder bhi nahi jatay Wo muhaz Behnon nay utha rha hi, SHAUKAT KHANUM K BACHAY hi is mulk k zamadar hain hum loog to .. …………………hi hain