گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی خوشخبری، دیرینہ خواہش پوری ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری افسران اور ملازمین کی جانب سے رہائش (اکاموڈیشن) ہائر کرنے کے عمل کو مزید شفاف اور آسان بنانے کے لیے ڈی سینٹرلائزیشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی پالیسی کو تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو عملدرآمد کے لیے باقاعدہ طور پر سرکولیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات فیاض الحق کی جانب سے باقاعدہ آفس میمورنڈم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے لیے اکاموڈیشن کی ہائرنگ اپنے مختص کردہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کریں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اخراجات کو کنٹرول کرنا اور رہائشی سہولتوں کے حصول کے عمل کو مؤثر بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *