معروف شخصیت کا انتقال ، ہر آنکھ اشکبار ، چاہنے والے غم سے نڈھال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بے شک موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے۔معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں۔ ہسپتال حکام کاکہناہے کہ تابندہ لاری کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج تھیں۔

تابندہ لاری کے انتقال پرمختلف شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ مرحومہ تابندہ لاری کی دینی و صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علمی و مذہبی حلقوں میں ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔پاکستان کی ممتازخاتون نعت خواں تابندہ لاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نماز جنازہ  نارتھ ناظم آباد فاروق اعظم مسجد میں ادا  کی گئی ۔ نماز جنازہ میں سابق ایم این اے ریحان ہاشمی سمیت عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کرائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *