
نعمان اعجاز اور صباقمرکے ویب سیریز میں انتہائی بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکار صبا قمر کی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین اس وقت سکتے میں آ گئے جب انہوں نے دونوں فنکاروں کا ایک کلپ وائرل ہوتا دیکھا۔سوشل میڈیا پر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صباء قمر کے وائرل ہونے والے کلپ میں دونوں پلنگ پر ایسے انداز میں بیٹھے ہوئے گفتگو کررہے ہیں جو کسی بھی صورت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی روایات کے مطابق نہیں ہے اسی لیے اس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ ممکنہ طور پر نیٹ فلیکس کی کوئی سیریز ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ ویب سیریز کا کلپ ہے، یہ ویب سیریز ‘زی فائیو’ نے پروڈیوس کی جسکی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی نظر آئی جس کو ایڈز ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں اور دونوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ باوضو ہوتے ہیں اس کام کے لیے، حد ہے نعمان بھائی’ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ حد ہوگئی بے حیائی کی، لگا کسی نیٹ فلکس کی سیریز کا سین ہے’۔
Leave a Reply