لاہور میں کروڑوں روپے کی جائیداد کی مالک ثمینہ خان دو وقت کی روٹی کو ترس گئی ، بیٹی کے ہمراہ۔۔۔

آؤ مظلوموں کی آواز بنیں : اسلام پورہ لاہور میں کروڑوں روپے کی جائیداد کی مالک ثمینہ خان دو وقت کی روٹی کو ترس گئی ، بیٹی کے ہمراہ فاقوں پر مجبور ، آخر کیوں ؟ ثمینہ خان نے لگ بھگ اٹھارہ سال قبل ایک کاروباری شخص سے محبت کی شادی کی ، انکے شوہر اسلام پورہ میں قیمتی جائیداد کے مالک تھے ۔
بازار میں 9 دکانیں جو کرائے پر دی ہوئی تھیں اور انکے عقب میں گھر میں یہ خود رہتے ۔۔۔۔زندگی بہت خوشگوار گزر رہی تھی ، مگر اچانک انکے شوہر گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوئے اور 13 سال قبل وفات پا گئے ۔۔۔ شوہر کا سایہ سر سے اٹھا تو ثمینہ خان زمانے کے سامنے اکیلی رہ گئی ،ساتھ تھا تو ایک ننھی بچی کا ۔۔۔۔ شوہر کے انتقال کے بعد دکانوں کے کرایہ داروں نے کرایہ دینا بند کردیا اور جعلی کاغذات کے ذریعے دکانوں کے مالک بن بیٹھے ، ثمینہ خان تھانے کچہری گئیں مگر کہیں انکی شنوائی نہ ہوئی ، انکے کرایہ دار انہیں مختلف طریقوں سے تنگ کرنے لگے کہ یہ مکان چھوڑ کر بھاگ جائیں ، حد تو یہ ہے کہ دو تین بار ثمینہ کو زدوکوب بھی کیا گیا اور ایک بار ان پر فائیر۔نگ بھی ہوئی ،مگر یہ خاتون ڈٹی رہی ، انکی سسرالی فیملی ملک سے باہر ہوتی ہے جبکہ میکے والوں نے ان کی شادی کے بعد ہر رشتہ اوربول چال بند کردی تھی ،یہ اکیلی کئی سالوں سے انصاف کی امید لگا کر بیٹھی ہیں ۔۔ 3 سال ہو گئے بجلی گیس اور پانی کے میٹر بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کٹ گئے ، گھر کھنڈر بننے لگا اور اب یہ جس کمرے میں سوتی ہیں وہ بارش کے دنوں میں تالاب بن جاتا ہے ، اسلام پورہ کے ایک دو تاجر انکی کچھ مالی مدد کردیتے ہیں جس سے یہ اپنا اور بچی کا پیٹ بھر رہی ہیں ۔۔۔اس وقت حالات یہ ہیں کہ انکی دکانوں کے کرایہ داروں کی شکایتوں پر عدالت نے انہیں یہ بوسیدہ گھر خالی کرنے کا حکم دیا ہے جو کہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے ، ثمینہ خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ انہیں انکا حق دلایا جائے ، ایک کمیٹی بنائی جائے جو میرٹ پر فیصلہ کرے اور انہیں نہ صرف انکی پراپرٹی قبضہ گروپ سے واگزار کروا کر دی جائے بلکہ انہیں تحفظ بھی فراہم کیا جائے تاکہ یہ سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں ۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *