آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی سونے کی قیمت مُنہ کے بل نیچے آ گری ، خریداروں کا رش لگ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ عالمی سطح پر، سونے اور چاندی کی قیمتیں مزید گری ہیں، جس میں سونے کی قیمت میں 12 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

سونے کی قیمت فی اونس 4,850 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت 30 فیصد گرنے کے بعد 83 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔گزشتہ روز، عالمی سطح پر سونے کی قیمت فی اونس 355 ڈالر گر گئی، جس کے بعد قیمت 5,150 روپے تک پہنچ گئی، اور آج سونے کی قیمت میں بھی 300 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے، پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ گذشتہ روز، پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ 35,500 روپے گر گئی، جبکہ چاندی کی قیمت فی تولہ 1,106 روپے کم ہو کر 11,069 روپے تک پہنچ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *