نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاریخی شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھارت کو 41 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

اندور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 337 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا، جس کے جواب میں بھارت ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 296 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ ویرات کوہلی کی 54 ویں سنچری کے باوجود بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ یاد رہے کہ پچھلے 37 سالوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت میں 7 ون ڈے سیریز ہار چکی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *