پاکستان کے نامور کبڈی پلیئر محمد شفیق چشتی نے اپنی کمائی سے پہلی گاڑی خریدی اور اسے ڈرائیو کرکے لاہور جارہے تھے کہ۔۔۔۔

پاکستان کے نامور کبڈی پلیئر محمد شفیق چشتی نے اپنی کمائی سے پہلی گاڑی خریدی اور اسے ڈرائیو کرکے لاہور جارہے تھے تو راستے میں ایک گدھا گاڑی والے نے پاس سے گزرتے ہوئے کار کو فرنٹ سے بیک تک سکریچ ڈال دیا ، چشتی نے شیشہ نیچے کیا اور غصے گدھا گاڑی والے کو گھورا تو اس نے ایسی ایسی گا۔لی دی کہ بیان سے باہر ہے ۔۔شفیق چشتی نے شیشہ اوپر چڑھایا اور آگے بڑھ گئے ، ساتھ بیٹھے دوستوں نے انہیں کار روکنے کا کہا مگر شفیق چشتی نے جواب دیا جو بندہ اپنے غصے پر قابو نہ پا سکے وہ بہادر نہیں بزدل ہوتا ہے ۔۔۔ سچ بھی یہی ہے اللہ کریم ایسے لوگوں سے بہت راضی ہوتا ہے ، مگر جو چند سیکنڈ کے غصے کے سامنے ڈھیر ہو جاتے ہیں وہ درحقیقت نسلی اور بہادر نہیں انتہائی پست ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *