پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کے مالک حمزہ مجید چودھری کون ہیں، کیا کرتے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی آٹھویں ٹیم  کی سب سے زیادہ بولی دینے حمزہ مجید چودھری کا پروفائل بھی سامنے آ گیا۔ حمزہ مجید چودھری، جو کہ او زیڈ گروپ کے مالک ہیں، کا او زیڈ گروپ پاکستان سپر لیگ کی توسیع کیلئے بولی کے عمل میں اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کئے گئے تکنیکی جائزے کے بعد مجموعی طور پر 10 بولی دہندگان کو اگلے مرحلے کیلئے منتخب کیا گیا ہے، جن میں او زیڈ گروپ بھی شامل ہے۔

حمزہ مجید چودھری ایک اوورسیز پاکستانی ہیں جو اس سے قبل آسٹریلیا میں مقیم رہے اور چند برس قبل پاکستان منتقل ہوئے۔ وہ کرکٹ کے شوقین سمجھے جاتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر کھیل کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ حمزہ مجید چودھری بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں سے بھی وابستہ رہے ہیں، جن میں برطانیہ میں منعقد ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کی سپانسرشپ شامل ہے۔ ان اقدامات سے ان کے کرکٹ سے گہرے تعلق اور کھیل کے فروغ کے عزم کی عکاسی ہوتی ہےاو زیڈ گروپ، حمزہ مجید چودھری کی قیادت میں مختلف شعبہ جات میں اپنی موجودگی رکھتا ہے، جبکہ اس سے منسلک برانڈز جیسے وائز مارکیٹ بھی کاروباری منظرنامے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کی کوشش کو کاروباری توسیع اور قومی کھیل کی ترقی کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *