بڑی خبر: 250 کلومیٹر سڑک موٹروے معیار کے مطابق بنے گی حکومت نے روٹ کی منظوری دے دی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے 18 اہم صوبائی سڑکوں کے علاوہ زرعی، صنعتی اورشہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر کے بڑے منصوبوں پرعمل درآمد کی بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ نے پرانے واٹرانفراسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اورسیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف مقرر کیا اور سال 2026-27 کے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں کم از کم 30 فیصد منصوبے نجی شعبے کی شراکت داری سے شامل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔

سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی صدارت میں پی پی پی سے متعلق تیسرے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جس میں ہرشعبے میں سرکاری اورنجی شعبے کی شراکت سے منصوبوں کے آغاز کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب پی پی پی اتھارٹی کو سڑکوں، پانی کی فراہمی اور عوامی سہولیات کے بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی، مشینری اورنظام کے ذریعے سڑکوں کی دیکھ بھال اور ٹول وصولی کے جدید طریقے رائج کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 150 کلومیٹرطویل دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ کو نجی شعبے کی شراکت داری سے دو رویہ بنایا جائے گا جبکہ 100 کلومیٹرچراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کی دو رویہ کاری کیلئے بھی اصولی منظوری دی گئی۔

اس سے سفرکا دورانیہ کم ہوگا، حفاظت یقینی بنائی جائے گی اورعوامی اخراجات میں کمی آئے گی جبکہ مسافروں کو بہترین سڑک اورسہولیات فراہم ہوں گی۔

One response to “بڑی خبر: 250 کلومیٹر سڑک موٹروے معیار کے مطابق بنے گی حکومت نے روٹ کی منظوری دے دی”

  1. Taimoor Khan says:

    Hasanabdal sa taxlia tak ka road ka masla AJ tak hall ni hoya hakukam pora Pakistan ma road bana rahy hn lakin Jo zarori ha or lazme ha us ki tarf koi ahta he ni ,Hasanabdal sa taxlia tak GT road ko dono tarf sa mazed khola keya jay or center ma Jo green belt bani ha usy b khatm keya jay taka road khola ho or ahy gy road Jo acdint ho rahy hn UN sa b Jan chot jay as bary ma bht awaz uthi gi lakin koi sunta he ni ha

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *