
گھر جاؤنگی تو اپنی ماں کو لیکر ورنہ اسکے ساتھ ہی رہونگی۔۔۔لاہور کی ایک جیل میں۔۔۔
گھر جاؤنگی تو اپنی ماں کو لے کر ورنہ اسکے ساتھ رہونگی ۔۔۔ لاہور کی ایک جیل میں بند اس گڑیا کی والدہ کئی سال سے جیل میں ہے ، یہ بچی یہیں پیدا ہوئی اب 5 سال کی ہے ، جیل کے احاطوں میں یہ بچی اپنی پیاری اور دل موہ لینے والی باتوں کی وجہ ہر عورت اور عملے کی آنکھوں کا تارا بنی ہوئی ہے۔
۔بات کرنے کا طریقہ ، ادب آداب ، خوبصورت باتیں ، لگتا ہے اس بچی نے جیل میں نہیں کسی انتہائی اعلیٰ نسب کے خاندان میں پرورش پائی ہے۔
اسی جیل میں بچوں کے ساتھ موجود 2 دیگر ماؤں کا کہنا تھا کاش ہم جیسی خواتین کچھ کرنے سے پہلے سوچیں کہ ہماری پوری نسل تباہ ہو جائے گی ،اب افسوس ہوتا ہے کہ کاش وہ لمحے ہماری زندگی میں نہ آتے جب ہم سے جرم سرزرد ہوا ، لیکن افسوس کہ غصے ، لالچ یا جذبات میں اس وقت دماغ ساتھ چھوڑ دیتا ہے ۔۔۔۔ دیگر بچوں سے دور ہم سالوں سے جیسے ہر لمحہ جی اور مر رہی ہیں یہ صرف اللہ جانتا ہے یا ہم جانتی ہیں ۔۔۔۔
Leave a Reply