آخر کار وہ خبر آ ہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا، حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے گردش کر رہی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام سکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے اور 12 جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے واضح کیا کہ چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے اور محکمہ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *