بریکنگ نیوز : وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا سکولوں سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر تعلیم رانا سکندر نے اعلان کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔چھٹیوں کے دوران نجی سکول کھلنےکا سخت نوٹس لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی شکایت آئی تو متعلقہ سی ای او کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں،چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے سے گریز کریں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہوگی،سکول انتظامیہ اور اساتذہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

2 responses to “بریکنگ نیوز : وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا سکولوں سے متعلق بڑا اعلان”

  1. Mohammed aleem Akhtar says:

    سردی بہت ہے چھٹیاں یکم تک بڑھا دی جائے

  2. Mohammed aleem Akhtar says:

    پچھلے دن بارش کی وجہ سے سردی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس سے بچوں کو سکول جانے میں مشکلات ہوں گی لہذا سردی کے پیش نظر چھٹیاں یکم فروری تک بڑھا دی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *