
مجرم کی زندگی بہت تھوڑی یوتی ہے، 28 سالہ فیضان باکسر اپنی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے۔۔۔
جرم اور مجرم کی زندگی بہت تھوڑی یوتی ہے : 28 سالہ فیضان باکسر بھی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں پار ، لاہور انڈرورلڈ کا ایک اور کردار اپنی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے انجام کو پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل فیضان باکسر نامی ایک اشتہاری اور مطلوب مجرم لاہور کے علاقہ پنج پیر میں ایک کیبل آفس سے بھتہ لینے پہنچا ، اطلاع ملنے پر سی سی ڈی وہاں پہنچ گئی ، گرفتاری دینے کی بجائے فیضان باکسر نے فائیر۔نگ شروع کردی اور رش کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گیا ، پولیس نے فوری طور پر پورے پنجاب میں وائرلیس کال چلا دی ، لاہور سے فرار ہو کر فیضان باکسر شیخوپورہ کے نواح میں ایک گاؤں پہنچا مگر اس کا وہ موبائل فون ٹریس کر لیا گیا جو اس نے لاہور میں بھی استعمال کیا تھا ۔۔۔ نشاندہی ہونے پر سی سی ڈی شیخوپورہ حرکت میں آگئی اور فیضان باکسر سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔۔۔ مرحوم کو اللہ نے جتنی پیاری شکل عطا کی تھی ، اگر یہ جرائم کی دنیا کا مسافر نہ بنتا تو یقینی طور پر ایک خوبصورت زندگی گزار رہا ہوتا ۔۔۔۔
Leave a Reply