
دھند کا راج
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھندکا امکان ہے مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
Leave a Reply