نامور آسٹریلوی مسلم کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیفٹ ہینڈرڈ بیٹسمین عثمان خواجہ ان دنوں انتہائی رنجیدہ ہیں۔پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی فیملی کو سوشل میڈیا پر شدید نسل پرستانہ اور مذہبی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں سڈنی کے بونڈائی بیچ فائرنگ واقعے کے بعد پورے آسٹریلیا میں سوگ کا سماں تھا وہیں کچھ شدت پسندوں نے نسل پرستانہ حملے میں عثمان خواجہ کی نوعمر بیٹیوں کو نشانہ بنایا۔ عثمان خواجہ ان دنوں ایشیز سیریز میں مصروف ہیں اور انہوں نے خود ان پیغامات پر عوامی ردعمل نہیں دیا۔ تاہم اہلیہ ریچل خواجہ نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے توہین آمیز اور نفرت انگیز پیغامات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی نفرت انگیزی ماضی میں بھی ہوتی رہی لیکن حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *