
نیا سال نیا طریقہ کار۔۔۔ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے اب ہو جائیں تیار، ڈرائیونگ لائسنس اب بنے گا نئے طریقہ کار کے مطابق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئے سال پر نیا طریقہ لاگو ہو گا جی ہاں بالکل پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں سفارشی کلچر ختم کرنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے گئے، ڈرائیونگ ٹیسٹ کا معیار بہتر بنانےکیلئےآرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکل تیار کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکل کے حتمی ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، اگلےماہ سےمختلف اضلاع میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈوہیکلزمیں ڈرائیونگ ٹیسٹ کاآغازہوگا۔ ٹریفک حکام کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈوہیکلز میں سنسرز،کیمرے،بائیومیٹرک مشین کی تنصیب ہوگی۔ مینول ٹریک کی بجائےجی پی ایس بیسڈ ٹریک پر ڈرائیونگ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں ماہ کے آخری ہفتے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکلز فراہم کردی جائیں گی ۔
ٹریفک حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 33گاڑیوں کی خریداری حتمی مراحل میں ہے ، وصولی کے بعد انسٹالیشن مکمل کرکے گاریوں کی فراہمی شرو ع کی جائےگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں پنجاب کے ٹیسٹنگ سنٹرز کے گاڑیاں خرید کرفراہم کی جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کےبعدگاڑیوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
Leave a Reply