ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب محبوب اسلم للہ کی زندگی کے حیران کن واقعات۔۔۔اپنی ہی بیٹی ماہ نور للہ کے ساتھ۔۔۔

ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب محبوب اسلم للہ کی زندگی کے حیران کن واقعات : اپنی ہی بیٹی ماہ نور للہ کے ساتھ پوڈکاسٹ : میں ایس ایس پی گوجرانوالہ تعینات تھا ، صبح 9 بجے سے رات گیارہ بجے تک لوگوں کے مسائل خود سنتا ، لوگوں کا ایک ہجوم میرے دفتر کے باہر سارا دن کھڑا رہتا ۔
ایک روز وہاں میرے چیف نے مجھے بلایا اور کہا یار محبوب : تیرے دفتر کے باہر ہزار بندہ کھڑا ہوتا ہے اور میرےدفتر کے سامنے صرف دس ۔۔۔یہ کچھ زیادہ نہیں ہو گیا ۔۔۔ اور پھر مجھےچنددن میں فیصل آباد ٹرانسفر کر دیا گیا ۔۔ وہاں پہنچا تو ایک ایس ایچ او کو انتہائی رشوت خور پایا ، دھڑلے سے مال بنارہا تھا میں نے اس پر پرچہ دے دیا ، وہ تو بڑا تعلقات والا نکلا ، بعد میں پتہ چلا حکمران جماعت میں اس کے اپنے بندے تھے ، چنانچہ چند روز بعد مجھے فیصل آباد سے ڈائریکٹ کوئٹہ بھجوادیا گیا ۔۔۔ قسمت دیکھیے کہ وہاں وہ بندہ آئی جی تھا جو مجھے سخت ناپسند کرتا تھا ، اس کے سامنے حاضر ہوا تو وہ بولے : ہاں بھئی سلمان خان ، کوہلو جانا پسند کرو گے یا ڈیرہ بگٹی ؟؟ میں نے جواب دیا سر جدھر بھیج دیں میں نے تو نوکری کرنی ہے ۔۔۔۔۔ لیکن اللہ کے کام دیکھیں بلوچستان میں نوکری کے دوران مجھے کرنل ندیم جیسا پیارا دوست ملا جو اب الحمدللہ میرا رشتہ دار بن چکا ہے کیونکہ میں نے اپنی بڑی بیٹی کا رشتہ انکے بیٹے کے ساتھ طے کیا ہے ۔
بیٹی کے ایک سوال کے جواب میں محبوب اسلم للہ نے بتایا ۔۔۔۔ نعیم بخاری میرےلیے بہت محترم شخصیت ہیں میں انہیں ہمیشہ ابا کہہ کر بلاتا ہوں اور وہ مجھے پتر کہہ کر پکارتے ہیں ۔۔۔کچھ لوگوں کو ہماری اس بات پر بڑا اعتراض ہے لیکن لائف اپنی مرضی سے گزارنی چاہیے کسی کی باتوں پر پریشان نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔۔ ایک اور سوال کے جواب میں محبوب اسلم للہ نے بتایا کہ اللہ نے انہیں درجنوں یتیم بچوں کی کفالت کے کام کے لائق سمجھا ہے اس کام کی ابتدا انکی اہلیہ صوفیہ کے والد صاحب نے کی تھی ، وہ بڑی جاگیر اور جائیداد رکھنے والے شخص تھے ۔ صوفیہ انکی اکلوتی بیٹی تھی اور یتیم بچوں کی کفالت کا جو کام ہم کررہے ہیں یہ دراصل انکا شروع کردہ کام ہے اور اللہ بخشے انکے مرحوم سسر اپنی بیٹی کے لیے اتنا کچھ چھوڑ گئے کہ ہمیں اس نیک کام میں یا زندگی کے کسی مرحلے پر کبھی مالی تنگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *