ہونڈا کی پسندیدہ گاڑی خریدنا اب ہر کسی کیلئے ممکن، مگر کیسے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے دلچسپ خبر ہے کہ ہونڈا کارز پاکستان نے قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کی نئی آفر پیش کردی جس کے ذریعے اب ہونڈا گاڑیاں آسان قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ہونڈا اور حبیب میٹرو بینک نے ہونڈا سٹی، سوِک اور ایچ آر-وی کے لیے ایک مشترکہ فنانسنگ سکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد صارفین کو کم شرح سود اور اضافی مراعات فراہم کرنا ہے،اس پیشکش کے تحت فنانسنگ ریٹ کے آئی بی او آر + 1% مقرر کیا گیا ہے جو روایتی کمرشل آٹو لونز کے مقابلے میں شفاف اور کم اسپریڈ والا حل فراہم کرتا ہے۔

اس پیشکش میں 2 لاکھ روپے تک کی فیسیں بینک کی جانب سے کور کی جائیں گی،پہلے سال کے لیے مفت پیریڈک مینٹیننس کی سہولت دستیاب ہوگی اور گاڑیوں میں درآمد شدہ بریج اسٹون ٹائرز شامل ہیں جن کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے ہے۔ اس سکیم کے تحت گاڑیوں کی ڈیلیوری دسمبر میں یقینی بنائی گئی ہے جس سے عام انتظار کے اوقات کو کم کیا جا سکے گا،بینک کی شرائط و ضوابط اس پیشکش پر لاگو ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *