یہ شخص پورے علاقے میں خوف کی علامت تھا یہ بیرون ملک بیٹھ کر جو چاہتا کروا لیتا تھا مگر ایک دن۔۔۔

ساؤتھ افریقہ میں بیٹھا حافظ آباد کا ڈان دانی ہنجرا سی سی ڈی کے شکنجے میں کیسے آیا ؟ کیسے اسے انجام تک پہنچایا گیا؟ مکمل تفصیلات اور تصویر کے دو رخ ۔۔۔۔ دانی ہنجرا کا نام حافظ آباد میں خوف کی علامت تھا ، جون میں ایک ق۔ت۔ل کے مقدمے میں نامزد ہوا تو اس نے مسجد میں جا کر قران مجید پر حلف دیا کہ وہ بے قصور ہے۔
اسکے بعد یہ شخص بیرون ملک فرار ہو گیا ۔۔۔ کہا جاتا ہے کہ دانی ہنجرا بیرون ملک بیٹھ کر بھی کمزور لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرواتا رہا ، اسکی یہاں مخالفت بھی تھی اسکے خلاف کئی مقدمات درج تھے ۔کچھ ہفتے قبل اسے معلوم ہوا کہ سی سی ڈی اس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کررہی ہے اور اسے ساؤتھ افریقہ سے گرفتار کرکے پاکستان لے جایا جائے گا اور پھر پار کردیا جائے گا ، اس انجام سے بچنے کے لیے اس نے سی سی ڈی کے ایک اہم افسر سے 25 لاکھ میں ڈیل کی ۔۔ اعلیٰ حکام کے مشورے سے سی سی ڈی افسر نے 5 لاکھ ایڈوانس وصول کیے اور 25 لاکھ بحفاظت پاکستان میں کسی ائیر پورٹ سے باہر نکالے جانے پر دیے جانے تھے ۔۔۔ دو روز قبل دانی ہنجرا اپنی فیملی کے ہمراہ ایک فلائٹ سے پشاور ایر پورٹ پر پہنچا تو ایف آئی اے نے اسے حراست میں لے لیا جبکہ فیملی کو کہا گیا آپ اپنی منزل پر چلے جائیں یہ اب حراست میں رہے گا  پشاور سے ایف آئی اے نے حافظ آباد اطلاع کی کہ دانی ہنجرا ہمارے پاس ہے ، سی سی ڈی حافظ آباد کی ایک خصوصی ٹیم پشاور پہنچی اور دانی ہنجرا کو لے کر منزل پر پہنچنے والی تھی کہ حافظ آباد کے علاقہ میں چند بائیک سوار مس۔لح افراد نے فائیر۔نگ کردی اور دانی ہنجرا کو ہتھکڑیوں سمیت چھڑا کر لے گئے۔
سی سی ڈی ٹیم نے وائرلیس پر کال چلائی اور مجرمان کا تعاقب جاری رکھا اس دوران پولیس ٹیموں سے موٹرسائیکل سوار متعدد ملزمان کا مقابلہ ہوا شدید فائیر۔نگ ہوئی جسکے نتیجے میں دانی ہنجرا اپنے انجام کو پہنچا ۔۔۔۔دانی ہنجرا کی لا۔ش کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کرکے لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ، اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دانی ہنجرا کے حوالے سے ایک بحث جاری ہے ، کچھ لوگ دانی ہنجرا کے حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دشمن دار تھا لیکن اسے دھوکے سے پاکستان بلا کر مقابلے میں پار کیا گیا ، جبکہ اکثریت کا کہنا ہے کہ دانی ہنجرا کے ساتھ جو ہوا بالکل ٹھیک ہوا وہ اس سلوک کا مستحق تھا ۔۔۔ اندرونی ذرائع کے مطابق دانی ہنجرا کے لواحقین سی سی ڈی کے خلاف اس حوالے سے کیس کرنےکا بھی ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ایک خبر یہ بھی ہے کہ سی سی ڈی دانی ہنجرا کے حافظ آباد میں مخالفین کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے والی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *