
ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشافات نے ہر کسی کو پریشان کر دیا
ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں موت کی وجہ کا بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کی موت گردن کی ہڈی ٹوٹنے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔
میڈیکل پوسٹ مارٹم رپورٹ مزید فرانزک جانچ کے لیے بھیج دی گئی ہے تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔ ڈاکٹروردہ کے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ، ایم ایس ڈاکٹرعامراسرار نے بتایا کہ پوسٹمارٹم 7 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے کیا۔ مقتولہ اپنے والد اور بھائی کیساتھ رہتی تھی جبکہ ان کے شوہر راحیل علی رضا روزگار کیلئے کوریا میں مقیم ہیں، جو 11 دسمبرکو پاکستان پہنچیں گے۔
اس سے قبل ڈی پی او ہارون رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر کو پوری منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چار افراد ملوث تھے، جن میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں اغوا اور قتل سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ابتدائی معلومات میں معلوم ہوا کہ ڈاکٹر وردہ نے دو سال قبل اپنی سہیلی ریدا کو سونا دیا تھا، جو واپس نہ کیا گیا۔ واقعے کے دن ردا ڈاکٹر کو اپنے زیر تعمیر گھر لے گئی اور وہاں ملزمان شمعریز، ندیم اور اورنگزیب کے حوالے کر دیا، ندیم نے واردات کے تمام معاملات کو سیٹ کیا۔ دوسری جانب مقتولہ کے والد نے پولیس پر رشوت لینے کا الزام بھی عائد کیا ہے اور ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
The case demands speedy justice.