
فیصل آباد: سی سی ڈی نے تاریخ رقم کردی ، شاہ گیینگ کا آخری اور چھٹا بھائی حسنین شاہ بھی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں پار
فیصل آباد: سی سی ڈی نے تاریخ رقم کردی ، شاہ گیینگ کا آخری اور چھٹا بھائی حسنین شاہ بھی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں پار ہو گیا۔
کڑیاں وڑائچاں 237 ر ب کے رہائشی شاہ گیینگ کو فیصل آباد کا خطرناک ترین جرائم پیشہ گروہ سمجھا جاتا تھا ، اس گروہ کے سب سے پہلے اور بڑے بھائی وقاص شاہ کو پولیس مقابلے میں پار کیا گیا تو باقی سب بھائیوں نے اسکی قبر پر کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے قسم کھائی کہ اپنے بھائی کے قا۔تل پولیس افسروں و اہلکاروں کو چن چن کر ماریں گے ، ایک کو بھی معافی نہیں دینگے ، یہ ویڈیو وائرل ہوئی توکچھ دن بعد پولیس کی بھاری نفری انکے گاؤں پہنچ گئی اور مسجد کے سپیکر میں اعلان کیا ، ہم آپ کے کہنے پر آگئے آجاؤ مقابلہ کرو اور اپنا بدلہ لے سکتے ہو تو لے لو ، مگر یہ گروپ مفرور ہو گیا اور بھکر مین روپوش ہوا مگر ٌپولیس نے انکا پیچھا نہ چھوڑا ۔
سی سی ڈی فیصل آباد اور سی سی ڈی بھکرکی ایک مشترکہ کارروائی میں شاہ گروپ کے چار سگے بھائی پولیس کے ساتھ مقابلے میں پار ہو گئے اسکے بعد بھی یہ گروہ فعال رہا اور چھپتا پھرتا تھا لیکن سی سی ڈی انکے پیچھے پیچھے رہی مختلف شہروں میں شاہ گیینگ کے ساتھ سی سی ڈی کے مقابلوں میں اس گروپ کے مزید ارکان نشانہ بنے ، ہر بار دعویٰ کیا گیا کہ شاہ گیینگ کا خاتمہ ہو گیا ہے مگر یہ گیینگ زندہ رہا اب آخری کارروائی میں سی سی ڈی فیصل آباد نے حسنین شاہ کے ساتھ مقابلہ کیا اور شاہ گیینگ کے بانی بھائیوں میں سے آخری بھائی بھی اپنے انجام کو پہنچا ، سی سی ڈی کی ان کارروائیوں کے بعد اب امید کی جاسکتی ہے کہ شاہ گیینگ ختم ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔ اس بڑی کامیابی پر بلاشبہ سی سی ڈی تعریف کی مستحق ہے ۔۔
Leave a Reply