
بریکنگ نیوز: سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک ، قوم سے دعاؤں کی اپیل
اسلام آباد (ویب ڈیسک)بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت اتنہائی تشویشناک ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اور ان کے اہلخانہ اور پارٹی ارکان نے ان کی صحت یابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کر دی۔ خالدہ ضیا کو گزشتہ ہفتے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی علامت ظاہر ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ سابق وزیر اعظم کی پارٹی بی این پی کے رکن مرزا فخر العالمگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے خالدہ ضیا کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
Leave a Reply