معروف خواجہ سرا مہک ملک پی ایس ایل فرنچائز کی مالک بن گئیں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف پرفارمراور ٹک ٹاک سٹار مہک ملک کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے پی ایس ایل کی نئی فیصل آباد کی ٹیم خرید لی ہے اوروہ اس نئی فرنچائزکی مالک بن گئی ہیں۔ اگرچہ اس  خبرکی ابھی تک باضابطہ طورپر تصدیق نہیں ہوئی، لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ پاکستان کی کھیلوں میں صنفی شمولیت  کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہوگا، بہت سے صارفین اور تجزیہ کاروں نے اسے قابلِ تعریف پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم پیشہ ورانہ کھیلوں میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے نئی راہیں کھول سکتا ہے،یہ کم نمائندگی والی کمیونٹیز کو بھی بڑی سطح پر کھیلوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے گا۔
کئی سوشل میڈیا پوسٹوں میں تو یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ایس ایل کے عہدیداروں نے مہک ملک کے ممکنہ داخلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے لیگ کے لیے مثبت تبدیلی قرار دیا ہے،تاہم ابھی تک نہ پاکستان کرکٹ بورڈاور نہ ہی پی ایس ایل انتظامیہ نے مہک ملک کی جانب سے ٹیم خریدنے کی باضابطہ تصدیق کی ہے اس وجہ سے یہ خبر اس وقت صرف سوشل میڈیا کی سطح پر موجود دعویٰ یا افواہ سمجھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں پی ایس ایل کی توسیع کے لیے 6 شہروں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، جن میں، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہوں گی، بعد ازاں گلگت اور فیصل آباد کو فائنل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *