موٹروے پر انتہائی خوفناک حادثہ ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوابی میں پشاور سے اسلام آباد کی طرف جاتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار گاڑی میں 9 افراد سوار تھے۔

گاڑی دریائے ہنڈ کے قریب بے قابو ہو گئی، مرنے والوں میں دو خواتین اور دومرد شامل، 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں زخمیوں کو باچا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *