وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو بڑی خوشخبری سُنا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ابھی ابھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچوں میں عوام کی شرکت کے لیے ان کی منظوری حاصل کر لی ہے۔

ملاقات میں طے پایا ہے کہ شائقین کو قومی کفایت شعاری کی جاری کوششوں کے مطابق میچوں میں شرکت کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے یا ایندھن کے استعمال کو کم سے کم کرنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے پی ایس ایل پلے آف میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا،آگے کچھ دلچسپ اور انٹرٹینگ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔

پی ایس ایل سیزن 11 کے دوران پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کا پلے آف میچ کل کھیلا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کی اجازت کے بعد شائقین کو کل کے میچ میں سٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *