شناختی کارڈز کی 30 جون سے قبل تجدید کروا لیں ورنہ ۔۔؟ وارننگ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے ایسے شہریوں کو وارننگ جاری کر دی جن کے قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، جو کہ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے، نے ان پاکستانی شہریوں کو وارننگ جاری کی ہے جن کے قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن شہریوں کے قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کروائیں یا پھر ان کے بی فارم کو قومی شناختی کارڈ میں تبدیل کرایا جائے۔ اس کے علاوہ جن بچوں کا بی فارم ابھی تک نہیں بن سکا ہے وہ بھی جلد از جلد اپنا بی فارم بنوا لیں۔

نادرا نے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ اور بی فارم سے متعلق تمام مندرجہ بالا اقدامات 30 جون 2026 سے پہلے مکمل کر لیے جائیں تاکہ بعد میں ممکنہ اضافی فیس یا جرمانے سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *