
عوام تیاری کرلیں: آج سے 20 مارچ تک بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم اے پنجاب اورسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور آزادکشمیر میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 17 مارچ سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاوالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ میں بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہناتھا کہ 18 اور 19 مارچ کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیاکا کہناتھا کہ کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
ادھرسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ خطے میں داخل ہونے سے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔پہاڑی علاقوں میں تیز بارش سے طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
Leave a Reply