
عمران خان سے ملاقات۔۔۔جمائمہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ قاسم اور سلیمان خان کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے جنوری میں پاکستان آنے کیلئے ویزا درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم 60 روز گزرنے کے باوجود ویزے جاری نہیں کئے گئے۔
My sons Sulaiman & @kasim_khan_1999 applied for visas in January (again… ) to allow them to visit their father @ImranKhanPTI in Pakistan. The Pakistan consulate states that online visa processing normally takes 7–10 working days. It has now been 60 days. This despite the public…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) March 16, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا پراسیسنگ کا دورانیہ عموماً 7 سے 10 ورکنگ دن ہوتا ہے لیکن ان کے بیٹوں کے کیس میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔
جمائمہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی کی جانب سے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کے بیٹے محفوظ طریقے سے پاکستان آ کر والد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
جمائمہ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ انسانی بنیادوں پر ان کے بیٹوں کو فوری طور پر ملاقات کی اجازت دی جائے خاص طور پر ایسے وقت میں جب عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply