ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، صارفین خوشی سے نہال

کراچی ( نیوز ڈیسک) پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار  کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ سہولت ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے معروف موبائل بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ اور معروف فن ٹیک  کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے۔

اس نئے پلیٹ فارم، جسے ’’ایزی بزنس‘‘ پورٹل کا نام دیا گیا ہے، کا مقصد پاکستان میں ایس ایم ایز کے روزمرہ کے کاروباری آپریشنز کو بااختیار بنانا اور ان کے مستقبل کے ترقی کے امکانات کو بڑھانا ہے۔

اس پورٹل کے ذریعے کاروباری افراد بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر سکیں گے اور اپنے کاروبار کو آسانی سے منظم کر سکیں گے۔

ایزی بزنس پورٹل میں کاروباری صارفین کے لیے مختلف کیش مینجمنٹ ٹولز، مالی منصوبہ بندی کے حل، اور دیگر اہم کاروباری سہولیات موجود ہیں، جو ایس ایم ایز کو مارکیٹ میں مضبوط اور مؤثر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور  کے نمائندے نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس سے ملکی معیشت میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

0 responses to “ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، صارفین خوشی سے نہال”

  1. Shabir Khan says:
    Your comment is awaiting moderation.

    my

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *