
عید پر نئے کرنسی نوٹ؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ آج نئے کرنسی نوٹس اور 10 روپے کے سکے کے حوالے سے اہم فیصلے لے گی۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس جاری کرنے کی سفارشات کابینہ کی میٹنگ میں زیر غور آئیں گی۔
وفاقی وزیر خزانہ کی صدارت میں بنائی گئی کمیٹی نے 100، 500، 1,000 اور 5,000 روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹس متعارف کرانے کی تجویز دی ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی سفارشات میٹنگ میں پیش کی جائیں گی تاکہ نئے نوٹس بروقت عوام کے لیے دستیاب ہوں۔
مزید برآں، کابینہ 10 روپے کے سکے متعارف کرانے اور موجودہ 10 روپے کے نوٹس ختم کرنے کے امکان پر بھی غور کرے گی۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ دونوں پہلوؤں پر سفارشات تیار کی جائیں تاکہ مالی نظام میں شفافیت اور آسانی برقرار رہے۔
کابینہ کی میٹنگ کا ایجنڈا حج پالیسی 2027-30 کی منظوری اور دیگر اہم کمیٹی کے فیصلوں پر بھی مشتمل ہے۔ میٹنگ میں یہ بھی زیر بحث آئے گا کہ نئے نوٹس کب جاری کیے جائیں گے۔ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں 2027-30 کی حج پالیسی کی منظوری اور دیگر اہم کمیٹی کے فیصلے بھی شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران یہ بھی زیر بحث آئے گا کہ نئے نوٹ اور سکے کب عام لوگوں میں جاری کیے جائیں گے اور پرانے نوٹ کتنے عرصے تک گردش میں رہیں گے۔
کابینہ نے 10 روپے کے سکوں کے تعارف کے حوالے سے بھی سفارشات طلب کی تھیں۔ کمیٹی کو 10 روپے کے نوٹ کے خاتمے کے حوالے سے سفارش دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔
New currency
ziaullahzakamuhammad@gmail.com