اس نوجوان کا نام ملک قذافی ہے اس نے اپنےباپ اور چچا کی قبروں پر کھڑے ہو کر۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک قذافی : جہلم کا وہ جوان جس نے باپ اور چچا کی قبروں پر کھڑے ہو کر قسم کھائی دشمنوں کی نسل مٹا دونگا ۔ ملک قذافی جو پاک فوج سے چھٹی آیا ہوا تھا کیسے اپنے دشمنوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا ۔ ضلع جہلم میں دینہ کے قریب گاؤں چکیام کا قذافی فوج میں بھرتی ہو گیا تھا اور بڑا خوش تھا۔

مگر پیچھے اسکے خاندان کی لڑائی ہوئی قصہ یہ تھا کہ اسکےوالد اور چچا کی اپنے ہی رشتہ داروں کے ساتھ زمین کے تنازعہ پر لڑائی ہو گئی جس میں قذافی کے والد اور بھائی نے اپنے قریبی رشتہ دار ملک برادری کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، اس حوالے سے قذافی کے والد کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کے بارے میں دو آراء ہیں گاؤں کے کچھ لوگ انہیں قصور وار اور کچھ بے گناہ بتاتے ہیں ، بہرحال دونوں بھائی گرفتار ہوئے اور کچھ ماہ بعد ہی عدالت نے انہیں سز۔ائے موت سنا دی اس سزا پر عملدرآمد سے پہلے قذافی ملک نے صلح کی ہر ممکن کوشش کی وہ مخالف رشتہ دار خاندان سے معافی مانگنے ، رقم بطور ہرجانہ دینے حتی کہ اپنی بہن کا رشتہ دینے پر بھی تیار تھا مگر متاثرہ گروپ صلح پر تیار نہ ہوا اور آخر ملک قذافی کے والداور چچا کو 1998 میں سز۔ائے موت دے دی گئی ، علاقے کے لوگ بتاتے ہیں کہ شاید اس کیس میں صلح ہو جاتی مگر دونوں فریقین کے درمیان موجود کچھ لوگ اس آگ کو بھڑکانے میں پیش پیش رہے جس وجہ سے صلح ممکن نہ ہوئی، باپ اور چچا کی قبروں پر قذافی نے قسم کھائی کہ اب وہ مخالفین کی نسل ختم کر دے گا اور پھر پاک فوج کے اس تربیت یافتہ سپاہی نے قانون ہاتھ میں لے لیا اور دشمنوں کے لیے موت بن گیا وہ جہلم کے قریب ٹلہ جوگیاں کے پہاڑوں اور جنگلوں میں روپوش ہو گیا اور وہاں سے اچانک کہیں نمودار ہو کر دشمنوں کو نشانہ بناتا رہا۔

ایک ایک کرکے یہ اپنے مخالفین اور صلح کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو ٹارگٹ کرتا رہا وہ ہر جرم سے پہلے اپنے شکار کو یا کسی اہم شخص کو اطلاع دیتا کہ بچاؤ کر لو اگلا نمبر تمہارا ہے اس طرح ملک قذافی نے اپنے مخالفین کے گھروں کے تمام مردوں کو نشانہ بنا دیا ، آخر کار قذافی بھی گرفتار ہوا اس پر مقدمہ چلا اور 2007 میں اسے بھی سز۔ائے موت دی دی گئی ۔ آج ملک قذافی کے گاؤں میں گھر اور قبرستان کے حالات یہ ہیں کہ انکا آبائی گھر کئی سالوں سے ویران پڑا کھنڈر بن رہا ہے جبکہ انکے قبرستان میں مخالفین کے ساتھ ساتھ قذافی اسکے والد اور چچا کی قبروں کی قطاریں بنی ہوئی ہیں ۔۔۔ اللہ کریم ہم سب پر اپنا خصوصی کرم فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *