
بریکنگ نیوز: پی ٹی اے نے رجسٹریشن آسان کر دی ، عوام کے لیے بڑی خوشخبری
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وی پی این سروسز کے حصول کا معاملہ، پی ٹی اے نے صارفین کو نئی ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق صارفین اب براہِ راست لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ وی پی این رجسٹریشن کے لیے اب پی ٹی اے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع کیا۔
وی پی این سروسز اب کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (ڈیٹا) لائسنس کے تحت آئیں گی۔ لائسنس یافتہ کمپنیوں میں الفا 3 کیوبک، زیٹا بائٹ، نکسیلیم ٹیک شامل ہیں۔ ویژن ٹیک 360 اور یو کے آئی کونیِک سولیوشنز کو بھی لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام صارفین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ وی پی این سروسز کے ذریعے محفوظ اور قانونی آن لائن رابطے کو فروغ ملے گا۔ لائسنس یافتہ وی پی این صرف جائز اور قانونی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال سے سائبر خطرات بڑھتے ہیں۔ نئے نظام سے ڈیجیٹل سکیورٹی اور ڈیٹا تحفظ میں بہتری آئے گی۔ اقدام کا مقصد شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل ہے۔
Leave a Reply