
بریکنگ نیوز: رات گئے عمران خان کے بارے میں اڈیالہ جیل سے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریٹینڈینٹ اڈیالہ جیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔ جیل حکام کے مطابق بھارتی میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے انتقال کی خبر مضحکہ خیز ہے ،بھارتی میڈیا نے پہلی بار غیر ذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا بھارت سے اکثر ایسی ہی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔
سپریٹینڈینٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کو اطلاع کرنے پر انڈین میڈیا کا شکر گزار ہوں،مجھے بھی صحافی بھائیوں کی کالز آرہی ہیں وہ کہہ رہے ہیں ایسی کوئی بات ہے،میں چیک کرلیتا ہوں ان کے منہ میں خاک۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی مزید صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اپنی پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں الحمدللہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں،جیل خانہ جات پنجاب ملکی میڈیا کے ذمہ داران کو جواب دہ ہے، ابھی تھوڑی دیر تک آفیشل پریس ریلیز مل جائے گی۔
Leave a Reply