
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے،اہم ترین شخصیت کا سرپرائز دینے کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے،کل تک فیصلہ ہوجائےگا وزیراعلیٰ کون بنےگا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور لائےگی،کوئی سرپرائز ہوسکتاہے،خیبرپختونخوا کے لیے 2روز بہت اہم ہیں،علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا اور وہ کل بروز جمعرات کو اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کریں گے جس کے بعد گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کر کے استعفیٰ کی منظوری دیں گے
وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی،استعفیٰ کی منظوری کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔
نامزد وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا اور پھر اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیر اعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 145 ہے اور اکثریت کے لیے 73 ارکان کی حمایت درکار ہو گی،اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 90 سے زائد اراکین کی اکثریت حاصل ہے۔
Leave a Reply