امریکہ پاکستان سے کیا مطالبہ کر رہا ہے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا، ہر طرف تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران امریکا  تعلقات میں  پاکستان کی جانب سے کردار ادا کیے کا امکان ظاہر کردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں بھی پاکستان کردار ادا کرے۔

 ایک انٹرویو کے دو ران  انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ٹرمپ نے سیزفائر کرایا، اس لیے انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی امریکی مطالبہ سامنے آیا بھی  تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *