
بریکنگ نیوز: پی ٹی آئی نے اگلے 24گھنٹے انتہائی اہم قرار دیدیئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس تک بانی پی ٹی آئی کا خط جو علیمہ خان کے ذریعے بھیجا تھا وہ پہنچایا،چیف جسٹس نے ہمیں سکون سے سنا اور 24 گھنٹے کے اندر جو بھی ہوگا بتائیں گے۔
چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جیل ریفارمز کے حوالے سے معاملہ چیف جسٹس کے سامنے اٹھایا،جیل اصلاحات پر چیف جسٹس نے تجاویز بھی مانگی ہیں،جیل میں سر سے پاؤں تک تلاشی لی جاتی ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوتا تھا۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ نواز شریف یا آصف زرداری بھی جیل میں رہے مگر ایسا طریقہ نہیں اپنایا جاتا تھا،بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء کی ملاقات میں غیر متعلقہ لوگ موجود ہوتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا ہمیں اپنے حدود و قیود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،چیف جسٹس نے کہا جو بھی شکایات ہوں اس حوالے سے آگاہ کریں بہتر حل تلاش کریں گے۔
Leave a Reply