ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا ءسے کس بات پر نا راض ہوا؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔جن کے مطابق ثناء اور اس کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا جو ثناء سے دوستی کا خواہشمند تھا، دونوں کے درمیان 29 مئی کو ملنے کا فیصلہ ہوا جس روز ثناء کی 17 ویں سالگرہ تھی۔

عمر حیات 29 مئی کو فیصل آباد سے تحائف لے کر اسلام آباد پہنچا اور 6 گھنٹے تک مسلسل ثناء کو فون کرتا رہا اور ملنے کا تقاضہ کرتا رہا جس پر ثناء اسے ٹالتی رہی اور کہتی رہی آدھا گھنٹہ رک جاؤ، ایک گھنٹہ رکو۔آخر میں 29 تاریخ کو ثناء عمر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیتی ہے جس کے بعد عمر تمام تحائف پھینک کر غصے میں فیصل آباد واپس روانہ ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد ان کی گفتگو دوبارہ شروع ہوتی ہے، ناراضی کے بعد 2 جون کو دوبارہ ملنے پر دونوں راضی ہوتے ہیں، قتل کے روز دونوں کی ملاقات طے ہوئی۔

عمر حیات 2 جون کو فیصل آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ میں صبح 5 بجے اسلام آباد 26 نمبر چنگی پہنچا اور وہاں اس نے آن لائن فورچیونر گاڑی بلوائی جس میں بیٹھ کر وہ ثناء کی رہائش گاہ کے قریب پہنچا، اور ڈرائیور سمیت وہ گاڑی کچھ دور پارک کرواکے مسلسل ثناء کو فون کرنے لگا۔’’نمائندہ جیو نیوز‘‘ کے مطابق اس وقت چونکہ ثناء سورہی تھی تو اس نے فون نہیں دیکھا، جاگنے کے بعد ثناء سے عمر کا رابطہ ہوا  جس پر ثناء نے اسے کچھ دیر میں ملنے کا کہا اور یہی سلسلہ 12 گھنٹے تقریباً شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا، 4:30 پر ثناء نے والدین کا گھر میں بتاکر عمر سے ملنے سے انکار کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *