ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں

  1. واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک ٹرک کے الٹنے کے بعد تقریباً ڈھائی سو ملین شہد کی مکھیاں آزاد ہو گئیں، جس کے بعد حکام نے شہریوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ حادثہ کینیڈا کی سرحد کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرک میں تقریباً 31 ہزار کلوگرام وزنی شہد کی مکھیوں کے چھتے موجود تھے۔

حادثے کے بعد ایمرجنسی حکام کو ماہر مکھی پال حضرات کی مدد حاصل ہوئی تاکہ زیادہ سے زیادہ مکھیوں کو بچایا جا سکے۔ مقامی شیرف آفس کے مطابق متاثرہ مقام کو اس وقت تک بند رکھا جائے گا جب تک امدادی کارروائیاں مکمل نہیں ہو جاتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *